پاکستان کی خارجہ پالیسی اور دفاع اہم ترین معاملات ہیںوزیر دفاع خرم دستگیر خان

49
وزیر اعظم شہباز شریف کا چین کا دورہ سی پیک کو ایک بار پھر نئے جذبے سے آگے ب ڑھانے کا پیش خیمہ ثابت ہو گا،وزیر توانائی خرم دستگیر کا افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اور دفاع اہم ترین معاملات ہیں جن سے شہریوں کی زندگیاں جڑی ہوئی ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملکی معاملات میں سوچ سمجھ کر قدم رکھیں۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”بے لاگ“ میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی پر بہت حد تک قابو پا لیا ہے ، پاکستان میں دہشت گردوں کی کسی قسم کی کوئی خفیہ پناہ گاہیں موجود نہیں۔