دبئی۔ 10 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان کی دبئی ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، آسٹریلوی ٹیم مشکلات کا شکار ہے، پاکستان نے 181 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے کینگروز کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 462 رنز کا ہدف دیا، جواب میں آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں سنبھل کر لڑکھڑا گئی، عثمان خواجہ اور ایرون فنچ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 87 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم فنچ کے آﺅٹ ہوتے ہی کینگروز بیٹنگ لائن اپ ڈگمگا گئی، آسٹریلیا نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 136 رنز بنائے تھے، کینگروز کو فتح کیلئے مزید 326 رنز اور پاکستان کو 7 وکٹیں درکار ہیں، عثمان خواجہ 50 اور ٹریوس ہیڈ 34 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، محمد عباس نے 3 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا۔ بد
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=116929