پاکستان کی دمشق میں چرچ پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

13
Foreign Office
Foreign Office

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):پاکستان نے شام کے شہر دمشق کے نواحی علاقے ڈویلہ میں مار الیاس چرچ میں ہونے والے خودکش بم حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔ بیان کے مطابق پاکستان غم کی اس گھڑی میں شام کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور ملک میں دیرپا امن اور استحکام کے حصول کی کوششوں کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔