اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے سارک کے 19 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے بھارتی فیصلہ کی مذمت کی ہے ، جنوبی ایشیاءکے علاقائی ممالک کی تعاون تنظیم (سارک) کا 19 واں سربراہ اجلاس 9 اور 10 نومبر 2016ءکو اسلام آباد میں منعقد ہونا تھا، وزیراعظم محمد نواز شریف سارک کے رکن ممالک کی اجلاس میں شرکت کے حوالہ سے ان کے منتظر …
پاکستان کی سارک اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے بھارتی فیصلہ کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے سارک کے 19 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے بھارتی فیصلہ کی مذمت کی ہے ، جنوبی ایشیاءکے علاقائی ممالک کی تعاون تنظیم (سارک) کا 19 واں سربراہ اجلاس 9 اور 10 نومبر 2016ءکو اسلام آباد میں منعقد ہونا تھا، وزیراعظم محمد نواز شریف سارک کے رکن ممالک کی اجلاس میں شرکت کے حوالہ سے ان کے منتظر تھے اور سارک کے سربراہ اجلاس کو کامیاب بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے تھے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تنظیم کا کوئی رکن ملک اپنے باہمی مسائل کو بین الاقوامی سطح کی تعاون تنظیم پر ترجیح دیتا ہے تو اس سے سارک کے چارٹر کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے بھارتی فیصلہ سے خطہ سے غربت کے خاتمہ کے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اپنے بیان کی نفی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اڑی واقعہ کے بعد پاکستان پر بلاجواز الزامات لگا کر بھارتی مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔








