پاکستان کی سرزمین پر کسی سرجیکل اسٹرائیک کا بھرپور انداز میں جواب دیا جائے گا
بھارت کی طرف سے کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی ، پاکستانی افواج نے سرحد پار سے فائرنگ کا حسب معمول بھرپور جواب دیا،آئی ایس پی آر
راولپنڈی ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) بھارت کی طرف سے کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی بلکہ بھارت کی جانب سے سرحد پار سے فائرنگ شروع کی گئی، پاکستانی افواج نے حسب معمول بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے منسلک سرجیکل اسٹرائیک کا تصور ایک فریب نظر ہے جو بھارت کی طرف سے غلط تاثر قائم کرنے کیلئے دانستہ طورپر پیدا کیا جا رہا ہے۔