پاکستان کی سعودی عرب سے ”نیو طائف سٹی” پراجیکٹ کے لیے پاکستانی افرادی قوت کی تعداد بڑھانے کی درخواست

112
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے سعودی عرب سے ملٹی بلین ڈالر پراجیکٹ ‘نیو طائف سٹی’ کے لیے پاکستانی افرادی قوت کی تعداد بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ وزارت اوورسیز پاکستان ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقات میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے کوٹہ بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی۔ نیو طائف سٹی پراجیکٹ میں نئے ایئرپورٹ کا قیام، اوکاز سٹی کی تعمیر، رہائشی ایریاز،ٹیکنیکل اوسس، یونیورسٹی اور انڈسٹریل سٹی کی تعمیر شامل ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان کو اپنے نئے ریکروٹمنٹ پراسیس ”مسند” کے ذریعے افرادی قوت ایکسپورٹ کرنے کی دعوت دی تھی۔ سعودی عرب نے لیبر ریکروٹمنٹ میں سہولت دینے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدید پلیٹ فارم ”مسند” لانچ کیا ہے۔