پاکستان کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر ڈورن حملوں کی سخت مذمت

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر ڈورن حملوں کی سخت مذمت کی ہے اور سعودی عرب کی سلامتی و علاقائی استحکام کو درپیش خطرات کی صورت میں برادر ملک کی مکمل حمایت اور ان کیساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستتان نے گزشتہ روز …

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر ڈورن حملوں کی سخت مذمت کی ہے اور سعودی عرب کی سلامتی و علاقائی استحکام کو درپیش خطرات کی صورت میں برادر ملک کی مکمل حمایت اور ان کیساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستتان نے گزشتہ روز سعودی عرب کے مغرب میں بقیق اور خریص آئل فیلڈز پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس سے تیل تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی۔آتشزدگی سے آئل فیلڈز کے آپریشن میں خلل پڑا اور مالی نقصان کا پہنچا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں کو سبو تاژ کرنا اور دہشت و خوف پھیلانا نا قابل برداشت ہے۔توقع ہے کہ ایسے حملے دوبارہ نہیں ہونگے ،ایسے واقعات خطے میں پر امن ماحول کو نقصان کا باعث بنتے ہیں۔پاکستان نے سعودی سلامتی اور علاقائی استحکام کو خطرے کیخلاف سعودی عرب کیساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔