پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کی شدید مذمت، مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ

132
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے ہفتہ کو سعودی عرب کے جزان کے علاقہ میں سمتاہ کی جانب حوثی باغیوں کے حملے اور اور اس کے نتیجہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی کی شدید مذمت کی ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایسے حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ سلطنت سعودی عریبیہ اور خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے، پاکستان ان حملوں کو فوری رکوانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ پاکستان، سعودی عرب اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔