اسلام آباد ۔ 15مئی (اے پی پی) پاکستان نے سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں آئل پمپنگ سٹیشنز پر ڈرون حملوں کی سخت مذمت کی ہے اور سعودی عرب کی سلامتی و استحکام کو درپیش کسی بھی خطرے کے خلاف مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ بدھ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے منگل کو سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں آئل پمپنگ سٹیشنز پر ڈرون حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار اور اس کی سلامتی اور استحکام کو درپیش کسی بھی خطرے کے خلاف مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے سعودی عرب اور عالمی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔