اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک پر بزدلانہ قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ اس حملے میں وہ محفوظ رہے۔ منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم وزیراعظم سوڈان کی اچھی صحت اور سوڈان کے اپنے بھائیوں کی ترقی وخوشحالی کے تسلسل کے لئے دعا گو ہیں۔