پاکستان کی سیاسی قیادت اورپاکستانی قوم سری لنکا کے شہری کے قتل کی پرزور مذمت کرتی ہے،وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

81
پاکستان کی سیاسی قیادت اورپاکستانی قوم سری لنکا کے شہری کے قتل کی پرزور مذمت کرتی ہے،وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت اورپاکستانی قوم سری لنکا کے شہری کے قتل کی پرزور مذمت کرتی ہے۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم متوفی کے بہادر اہلخانہ، سری لنکا کی حکومت اورعوام کے ساتھ دل کی گہرائیوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے یقین دلاتے ہیں کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نےکہا کہ اس طرح کے اقدامات کا ہمارے مذہب اور ملک میں کوئی تصور نہیں ہے۔