اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان کی طرف سے انسانی امداد کے طور پر 1800 میٹرک ٹن گندم کی پہلی کھیپ افغانستان پہنچا دی گئی۔اس تناظر میں گندم کی پہلی کھیپ (1800 میٹرک ٹن) جمعرات کو طورخم میں افغان حکام کے حوالے کر دی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے 22 نومبر کو افغانستان کیلئے 5 ارب روپے امداد کا اعلان کیا تھا۔اس میں 50,000 میٹرک ٹن گندم، ہنگامی طبی سامان، موسم سرما میں پناہ گاہیں اور دیگر امدادی سامان شامل ہیں۔
فیصلے کے تحت پاکستان کو اہم افغان برآمدات پر ٹیرف اور سیلز ٹیکس میں کمی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔