پاکستان کی طرف سے فیٹف اور سی ایف ٹی ایکشن پلان کی تکمیل بڑی کامیابی ہے،پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ

61
ISPR
ISPR

راولپنڈی ۔17جون (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے فیٹف اور سی ایف ٹی ایکشن پلان کی تکمیل بڑی کامیابی ہے، سول اور ملٹری ٹیم نے ایکشن پلان پرمضبوط عملدرآمد یقینی بنایا،کور سیل کی کوششوں سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔

جمعہ کی رات ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کےٹویٹ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ ایکشن پلان پر عمل سے پاکستان کی وائیٹ لسٹ کی طرف راہ ہموار ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جی ایچ کیو میں قائم کور سیل اور قومی کاوشوں سے یہ ممکن ہوا، ان کوششوں نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔