33.8 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاکستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ ہےاورکسی بھی جارحیت کی صورت...

پاکستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ ہےاورکسی بھی جارحیت کی صورت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، گورنر پنجاب

- Advertisement -

اٹک۔ 28 اپریل (اے پی پی):گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نےکہاہےکہ پاکستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ ہےاورکسی بھی جارحیت کی صورت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نےان خیالات کااظہار ضلع اٹک کی تحصیل جنڈمیں سید عاطف حسین شاہ کی جانب سےمنعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے رہنما سید عاطف حسین شاہ،امیدوار برائے قومی اسمبلی سردار فیضان حیدر،ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی سرداراشعرحیات خان،ملک شیر خان سدریال، ملک ریاست سدریال،آصف علی ملک،ملک امانت راول،خطیب پارلیمنٹ ہاؤس احمدالرحمن،ملک اصف حیات ملک جلیل اعوان اور دیگر رہنمابھی موجود تھے۔

گورنرپنجاب جنڈمیں مختلف عوامی وفودسےملاقات کی۔ گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان نے عوامی اجتماع سےخطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ ہے۔کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔جنڈ کےعوام پاکستان پیپلزپارٹی کےساتھ اوراس کاہراول دستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نےگورنرعوام کی خدمت کےلیےبنایاہے اس لیےانہوں نےعوامی خدمت کوگورنرہاٶس کی پرآساٸش زندگی پرترجیع دی۔

- Advertisement -

سردارسلیم حیدرخان نےکہاکہ جنڈکےعوام غیوراوردلیرہیں اوران کااورجنڈکی عوام کارشتہ عزت اورپیارکاہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک کی عوام کےلیےحکومت پنجاب کی طرف سےتعاون کےبغیرترقیاتی کام کرواۓ۔ گورنر پنجاب نے بتایا کہ مجھے ابھی تک ایک روپیہ کاترقیاتی فنڈنہیں ملااور انہوں نے اپنےدوستوں کی مدد سے اپنے علاقے میں کروڑوں روپےکےترقیاتی کام کرواۓ۔جنڈ کے علاقے جلوال اچھڑی، چھپڑی،ماڑی جلوال میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اٹک کی مٹی میں سرجھکانانہیں ہے۔

جلدہی پاکستان پیپلز پارٹی کے برسر اقتدار آنے کے ساتھ ہی اٹک میں فنڈز کی بھرمار ہو جائے گی جس سے ریکارڈ ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنڈ اور پنڈگھیب سمیت ضلع بھرمیں ترقیاتی کام اپنی مددآپ کےتحت جاری ہیں۔ جنڈمیں یوای ٹی کا ریسورس سینٹرجلد کام شروع کردیاجاۓگا۔جنڈ میں گورنرپنجاب نےکھلی کچہری لگاٸی اورعوامی مسائل سنے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588985

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں