پاکستان کی فارما انڈسٹری میں بے پناہ صلاحیت ہے ،برآمدات بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں ، وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کی فارما انڈسٹری میں بے پناہ صلاحیت ہے ،ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں ،فارماسیوٹیکل صنعت کی مقامی سطح پر ترقی اور خود انحصاری کے لئے بھرپور اقدامات کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ملاقات میں مقامی پیدوار کی …

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کی فارما انڈسٹری میں بے پناہ صلاحیت ہے ،ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں ،فارماسیوٹیکل صنعت کی مقامی سطح پر ترقی اور خود انحصاری کے لئے بھرپور اقدامات کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ملاقات میں مقامی پیدوار کی تیاری و برآمدی مواقع ڈرگ رولز میں اصلاحات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اس موقع پر ایکٹو فارماسیوٹیکل انگریڈینٹس (APIs) کی مقامی پیداوار سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔افغانستان کے ساتھ باہمی تجارتی معاہدے اور API کی مقامی تیاری پر پیشرفت پر بھی بات چیت ہوئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مشترکہ طور پر API کی مقامی تیاری کو یقینی بنائیں گے تاکہ قیمتی زرمبادلہ کی بچت کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ڈریپ نَفتھا کریکر منصوبے کے قیام سے متعلق ایک جامع رپورٹ پیش کرے، یہ اقدام فارماسیوٹیکل صنعت کے لئے ضروری خام مال کی خود کفالت کے حصول کے مقصد سے کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر APIs کی مقامی پیداوار کو یقینی بنانا ہے تاکہ زرمبادلہ کے ضیاع کو روکا جا سکے ،ملکی ادویات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے کیلئے مربوط اقدامات کرنا ہوں گے، جعلی ادویات کے خاتمے کے لئے حکومت پرعزم ہے ،اس مقصد کے لئے ایک جدید بار کوڈ نظام متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت ہر دوا پر بار کوڈ پرنٹ کیا جائے گا،اس بار کوڈ کے ذریعے مریض کسی بھی دوا کی اصل شناخت اور قیمت کی تصدیق باآسانی کر سکے گا ۔

انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات سے پاکستان کی ساکھ اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی شہرت بھی متاثر ہوتی ہے ،یہ انسانی جانوں کا معاملہ ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ،فارما انڈسٹری اس سلسلے میں تمام تر ضروری اقدامات کرے ۔ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ بھی موجود تھے۔

مزید خبریں