پاکستان کی فرانس کے شہر نیس میں قومی دن کے موقع پر دہشتگردی کے حملے کی مذمت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے،ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے فرانس کے شہر نیس میں قومی دن منانے والے مردوں، خواتین اور بچوں پر دہشتگردی کے بزدلانہ اور وحشیانہ حملے کی پرزور مذمت …
پاکستان کی فرانس کے شہر نیس میں قومی دن کے موقع پر دہشتگردی کے حملے کی مذمت

مزید خبریں
پاکستان کی فرانس کے شہر نیس میں قومی دن کے موقع پر دہشتگردی کے حملے کی مذمت
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے،ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے فرانس کے شہر نیس میں قومی دن منانے والے مردوں، خواتین اور بچوں پر دہشتگردی کے بزدلانہ اور وحشیانہ حملے کی پرزور مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اس سانحہ پر جمہوریہ فرانس کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہماری نیک تمنائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کے خواہاں ہیں۔بیان کے مطابق پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں فرانسیسی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ پاکستان نے ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس لعنت کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔








