اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) پاکستان کی فرنیچر سازی کی صنعت 95 فیصد ملکی ضروریات کو پورا کرتی ہے اور صرف چنیوٹ میں فرنیچر تیار کرنے کے 700 سے زائد یونٹس کام کر رہے ہیں جو مجموعی ملکی ضروریات کے 80 فیصد حصہ کو پورا کرتے ہیں۔ پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ سال 2015-16 ءکے دوران پاکستان نے 1.69 ارب روپے کا فرنیچر درآمد کیا ہے