پاکستان کی فرنیچر کی صنعت جدید ڈیزائن کے ساتھ عالمی منڈیوں میں اپنا مقام بنانے کی بڑی صلاحیت رکھتی ہے ، سید یوسف رضا گیلانی

122

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی فرنیچر کی صنعت جدید ڈیزائن کے ساتھ عالمی منڈیوں میں اپنا مقام بنانے کی بڑی صلاحیت رکھتی ہے اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اسلام آباد میں پاکستان لائف سٹائل فرنیچر ایکسپو کے 109ویں ایڈیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے منتظمین کی کاوشوں کی تعریف کی جس کی بدولت صارفین اور فرنیچر بنانے والی کمپنیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیا اور کاریگروں کے کام کی تعریف کی ۔