26.6 C
Islamabad
پیر, مئی 26, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کی فوجی اور سفارتی طاقت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا...

پاکستان کی فوجی اور سفارتی طاقت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، مصدق ملک

- Advertisement -

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے بے بنیاد الزامات کے بعد پاکستان کے مضبوط فوجی ردعمل اور موثر سفارتی مصروفیات کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے جھوٹے دعوؤں کے ذریعے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستان کی فوج نے فیصلہ کن جواب دے کر اس بھرم کو توڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ تنازع کے بعد پاکستان نے عالمی سطح پر بھارتی جارحیت کو کامیابی سے اجاگر کیا۔انہوں نےکہا کہ نہ صرف دوست ممالک بلکہ پوری عالمی برادری نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سفارتی کامیابی پر دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے نہ صرف اپنی فوجی طاقت بلکہ اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو بھی دنیا کے سامنے ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مہارت کو اب تجارتی منصوبوں کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601261

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں