پاکستان کی لیبر فورس 7کروڑ 17لاکھ 60ہزار افرادپر مشتمل ہے ، لیبر فورس سروے

162

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کی لیبر فورس 7کروڑ 17لاکھ 60ہزار افرادپر مشتمل ہے ، جن میں سے 6کروڑ 70لاکھ افراد کسی نجی ادارے کے ملازم ہیں، لیبر فورس سروے کے مطابق تقریباً 30لاکھ افراد بغیر ملازمت کےکام کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بغیر ملازمت کام کرنے والے افراد کی لیبر فورس میں خیبر پختونخوا کی شرح 8.8فیصد ، پنجاب 6.8فیصد ، بلوچستان4.3 فیصد اور سندھ میں 3.9فیصد ہے۔