32.7 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاکستان کی لیبر کو رسمی معیشت کا حصہ بنا کرانکے حقوق اور...

پاکستان کی لیبر کو رسمی معیشت کا حصہ بنا کرانکے حقوق اور ملازمتوں کو تحفظ دیا جائے گا۔مشترکہ بیان

- Advertisement -

لاہور۔30اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان،وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار سیف انجم اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سقراط امان رانا نے مزدوروں کے عالمی دن2025 کے موقع پر جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں پاکستان کی لیبر فورس کیلئے ایس ایم ای سیکٹر میں روزگار اور ہنرمندی کے مواقع بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ہارون اخترخان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے ایس ایم ای ڈیویلپمنٹ وژن کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار صنعتی اور کاروباری کارکنوں کے حقوق کے تحفظ اور رسمی مراعات کی فراہمی کے سلسلے میں بھرپور کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ "عالمی لیبر ڈے پر”، ہم پاکستان کے صنعتی اور تجارتی شعبے میں مزدوروں کی انمول شراکت کا اعتراف کرتے ہیں اور مزدوروں کی خدمات کو غیر رسمی معیشت سے نکال کر رسمی معیشت کا حصہ بنانے میں کوشاں ہیں۔

وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار سیف انجم نے بتایا کہ وزارت صنعت و پیداوار (ایم او پی) نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی شراکت میں "انٹرپرائز فارملائزیشن پراجیکٹ” نام سے ایک منصوبہ شروع کر رکھا ہے،جس میں لیبر فورس کی فارملائزیشن بھی شامل ہے جس سے کارکنوں کی ملازمتی صلاحیتوں اور کام کے ماحول کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ان کیلئے روزگار کے نئے اور مستحکم مواقع بھی پیدا ہونگے۔سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سقراط امان رانا نے کہا کہ سمیڈا کی ترقیاتی حکمت عملی میں ہم ایس ایم ای سیکٹر کی مکمل ویلیو چین کا تجزیہ کرتے ہیں،جس میں لیبر اہم ترین حصہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سمیڈا کے ترقیاتی منصوبوں میں ملک کی لیبر فورس کے لیے استعداد کار میں اضافے کے اقدامات بھی شامل ہیں تاکہ انہیں روزگار کی منڈی میں مقابلہ کرنے کیلئے ضروری آلات،تربیت اور وسائل فراہم کئے جا سکیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی84 فیصد سے زیادہ افرادی قوت غیر رسمی طور پر ایس ایم ای اور گھریلو شعبوں میں کام کرتی ہے جو کاروبار اور کارکنوں کیلئے یکساں مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے آئی ایل او کے ساتھ شروع کئے گئے انٹر پرائزز فالائزیشن پراجیکٹ سے یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590563

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں