کراچی۔13اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کی ماہ نور علی نے اٹھا رہویں پیننگ ملائشین جونیئر اوپن گرلز اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ جمعرات کو یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق ملائشیا میں جاری پیننگ ملائشین جونیئر اوپن گرلز اسکواش چیمپئن شپ کے انڈر11ایونٹ میں پاکستان کی ماہ نورعلی بھی شرکت کر رہی ہیں
ان کی سیڈنگ 10رکھی گئی تھی،انہوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسرے رانڈ میں ملائشیا کی افرازیل کو 3-0سے با آسانی شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ان کی جیت کا اسکور 11-2،13-11اور11-2رہا۔کوارٹر فائنل میں ماہ نور علی کا مقابلہ نمبر دو سیڈ ملائشیا کی نارائن جھانا سریش کمار سے ہوگا۔ماہ نور نے دوسرے رانڈ میں ملائشیا کی سیل نوئی چا کو 3-0سے زیر کیا تھا۔