پاکستان کی مجموعی برآمدات میں چمڑے اوراس کی مصنوعات کا حصہ5فیصد کے قریب ہے

144

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) پاکستان کی مجموعی برآمدات میں چمڑے اوراس کی مصنوعات کا حصہ5فیصد کے قریب ہے۔ پاکستان لیڈر گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن( پی ایم جی ایم ای اے) کے اعدادوشمارکے مطابق چمڑے اوراس کی منصوعات کی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران5.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے حکام نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے 180 ارب روپے کے امدادی پیکج سے چمڑے کی صنعت اور برآمدات کے فروغ میں معاونت ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی صنعت کو زائد پیداواری اخراجات، شعبہ میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں کمی، ریسرچ اور مراعات کے مسائل سمیت خطے کے دیگرممالک چین، بھارت اور بنگلہ دیس سے سخت مقابلے کے مسائل کا سامنا ہے۔