27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کے ناسور سے نبرد آزما ہیں ،سپیکر...

پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کے ناسور سے نبرد آزما ہیں ،سپیکر قو می اسمبلی

- Advertisement -

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کے ناسور سے نبرد آزما ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جری سپوتوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم کے مستقبل کو محفوظ بناتے ہوئے جانیں نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

- Advertisement -

ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے اور اپنے سکیورٹی اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں