23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کی مسلح افواج نےپاکپتن اور اوکاڑہ میں مزید 6 بھارتی ڈرون...

پاکستان کی مسلح افواج نےپاکپتن اور اوکاڑہ میں مزید 6 بھارتی ڈرون مار گرائے ، اب تک دشمن کے 77 ڈرون گرائے جاچکےہیں

- Advertisement -

راولپنڈی۔9مئی (اے پی پی):پاکستان کی مسلح افواج نے جمعہ کی علی الصبح ڈرونزپاکپتن اور اوکاڑہ میں مزید 6 بھارتی ڈرون مار گرائے ہیں، کوئی بھی ڈرون اپنے نشانے تک نہیں پہنچ سکا، پاکستان کی مسلح افواج اب تک دشمن کے 77 ڈرون گرا چکی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دشمن کی جانب سے جمعہ کی علی الصبح پاکپتن اور اوکاڑہ کے علاقوں میں6 ڈرونز بھجوائے گئے۔پاک فوج نے انتہائی مہارت کے ساتھ تمام 6 ڈرونز مار گرائے۔ دشمن کی ڈرونز کے ذریعے حملے کی تمام تر کوششیں ناکام بنادیں۔اب تک افواج پاکستان نے بھارت کے کل 77 ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا جبکہ کل رات سے آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کر دئیےگئے۔پاک فوج دشمن کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دےرہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594766

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں