پاکستان کی مسلح افواج نے 3 سال قبل آج کے دن ہندوستان کو عبرت ناک شکست سے دو چار کیا ، یہ دن ہندوستان کو کبھی بھی نہیں بھولے گا، وزیر مملکت فرخ حبیب

62

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے 3 سال قبل آج کے دن ہندوستان کو عبرت ناک شکست سے دو چار کیا ، یہ دن ہندوستان کو کبھی بھی نہیں بھولے گا۔

سرپرائز ڈے کے 3 سال مکمل ہونے پراپنے پیغام میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ دنیا نے اس دن کے حوالے سے ہندوستان کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔

ہماری مسلح افواج نے پاکستان کے دفاع کو اس موقع پر نہ صرف ناقابل تسخیر بنایا بلکہ دشمن کے 2 جہاز مار گرائے۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بروقت کارروائی نے ہندوستان کا غرور خاک میں ملا دیا۔