پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترکیہ کے لیے امداد کا سلسلہ جاری

226

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی): پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے مشکل کی گھڑی میں ترکیہ کے لیے مسلسل امداد جاری ہے۔

ترکیہ میں زلزلہ کے بعد بہت سے پاکستانی طلبہ اور خاندان ترکی سے وطن واپسی کے منتظر تھے۔پاکستان ایئر فورس کی طرف سے سپیشل پرواز کے ذریعے ترکیہ میں پھنسے پاکستانی خاندان اور طلبا کو واپس پاکستان لایا گیا۔ترکیہ سے لائے گئے پاکستانیوں نے پاکستان پہنچ کر مسلح افواج خاص طور پر پاکستان ایئر فورس کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے علاوہ پاکستان ایئر فورس کے مزید مشن بھی این ڈی ای ایم اےاور فارن آفس کے توسط سے ترکیہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کو تیارہیں۔

 

ترکیہ کے صوبے ادیامان میں مجموعی طور پر پاکستان آرمی کی اربن سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے91 مقامات پرسرچ آپریشن جبکہ39مقامات پر ریسکیو آپریشن کیے۔اس دوران 8افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ5زندہ افراد کی نشاندہی بھی کی اور 138لاشوں کو ملبے تلے سے نکال کر ورثا کے حوالے کیا گیا۔