اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی معاشی بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں ساجد طوری نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ہمارے ملک کی مضبوط معیشت ہو جس میں تمام عام پاکستانی بھی خوشحالی کی زندگی بسر کررہے ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میری وزارت بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور وہ اس ملک کی معاشی بہتری کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔