پاکستان کی موجودہ قیادت نے امداد کی بجائے سرمایہ کاری کا راستہ اپنایا ہے،حافظ طاہر محمود اشرفی

125
پاکستان کی موجودہ قیادت نے امداد کی بجائے سرمایہ کاری کا راستہ اپنایا ہے،حافظ طاہر محمود اشرفی

لاہور۔2نومبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ قیادت نے امداد کی بجائے سرمایہ کاری کا راستہ اپنایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا پاکستان میں عرب اسلامی ممالک سے سرمایہ کاری کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹشن کونسل (ایس آئی ایف سی)پاکستان میں سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ایک خوبصورت اضافہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے ، دوست ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین ، سعودی عرب ، قطر ، متحدہ عرب امارات ، کویت اور دیگر اسلامی ممالک سے سرمایہ کار پاکستان میں آ رہی ہے ۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم کا قطر اور سعودی عرب کا حالیہ دورہ پاکستان ان ممالک کے ساتھ مضبوطی اور استحکام کی دلیل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قطر اور سعودی عرب کی طرف سے مزید سرمایہ کاری کے اعلانات کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے معاملہ پر وزیر اعظم پاکستان کا موقف جرات مندانہ اور قومی امنگوں کے مطابق ہے ۔