پاکستان کی میزبانی میں ڈیوس کپ 3 اور 4 فروری کو کھیلا جائے گا، اعصام الحق ٹیم کی قیادت کریں گے، سلیم سیف اللہ

182
Easam-ul-Haq
Easam-ul-Haq

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ڈیوس کپ 3 اور 4 فروری کو اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، بھارت کے خلاف ڈیوس کپ کے لئے پاکستان ٹینس ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، اعصام الحق پلیئنگ کپتان ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف فروری کے پہلے ہفتے ہونے والے ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی میں پاکستان کی نمائندگی اعصام الحق،عقیل خان، محمد عابد، محمد شعیب اور برکت اللہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ہمارا موقف تسلیم کیا اور ہماری کوششوں سے پاکستان نےڈیوس کپ کی میزبانی حاصل کی، بھارتی حکومت ٹینس میں بھی سیاست کر رہی ہے، کھیلوں میں ایسا نہیں ہوناچاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سپورٹس ڈپلومیسی دوبارہ شروع ہونی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایشین ٹینس فیڈریشن بورڈ آف ڈائریکٹرز میں پاکستان کی شمولیت بڑا اقدام ہے، انڈین ٹینس ایسوسی ایشن نے اپنے ممبران کی فہرست بھجوا دی ہے۔امیدہے پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کے لئے حکومت فنڈز جاری کرے گی۔