26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان کی ویٹرن کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے تمام تر...

پاکستان کی ویٹرن کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے تمام تر انتظامات مکمل

- Advertisement -

لاہور۔14 نومبر(اے پی پی )پاکستان کی ویٹرن کرکٹ ٹیم ( پینتھر کرکٹ ٹیم )کے جنوبی افریقہ کے دورہ کےلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ ٹیم کے کپتان عاشق قریشی نے پیر کو اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان ویٹرن ٹیم جنوبی افریقہ کی ویٹرنز ٹیموں کے خلاف مختلف شہروں میں چار میچز کی سیریز کھیلنے کےلئے آج منگل کی علی الصبح جنوبی افریقہ کو روانہ ہو گی۔ پاکستان ویٹرن ٹیم جنوبی افریقہ کے دس روزہ دورہ کے دوران کیپ ٹاﺅن اور ایلزابیتھڈرنگ میں میچز کھیلے گی۔ ویٹرن کرکٹ ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں عاشق قریشی، سلمان خان، عامر الیاس بٹ، حماد مقبول، سلیم الہی، بلال خلجی، محمد حفیظ، کامل خان، کامل غنی، عاصم جاہ، زبیر بٹ، محمدشکیل، ضیاءالدین اور قیصر کچھچی شامل ہیں۔ شکیل اور سلیم پاکستان کی طرف سے کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=29017

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں