18.2 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان کی ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ...

پاکستان کی ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف دے دیا

- Advertisement -

ڈونیڈن۔18مارچ (اے پی پی):پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم نے پانچ میچوں سیریز کے دوسرے بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف دے دیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان یونیورسٹی اوول ،ڈنیڈن میں بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہوا، جس کے بعد امپائرز نے میچ 15،15 اوورز تک محدود کردیا۔

پاکستان نے ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا ہے، جبکہ نیوزی لینڈ نے کائل جیمیسن اور ٹم رابنسن کی جگہ جمی نیشم اور بین سیرز کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ پاکستانی اوپنرز ایک مرتبہ پھر ناکام رہے ، حسن نواز آج منگل کو پھر صفر پر پویلین لوٹ گئے ۔نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی وکٹ ایک رن پر گری جس میں اوپنر حسن نواز صفر پر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد محمد حارث بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 19 کے مجموعے پر 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

- Advertisement -

پاکستان کی تیسری وکٹ 50 رنز پر گری اور عرفان خان 11 نرز بناکر آؤٹ ہوئےجبکہ چوتھی وکٹ 52 کے مجموعی سکور پر گری جس میں خوشدل شاہ صرف 2 رنز بناکر چلتے بنے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 76 کے مجموعی سکور پرگری اور کپتان سلمان آغا 28 گیندوں پر46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے شاداب نے 14 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور 110 کے مجموعے پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

پاکستان کی ساتویں وکٹ 111 رنز پر گری اور جہانداد خان صفر پر آؤٹ ہوگئے جبکہ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 114 کے مجموعی سکور پر گری ، عبدالصمد 11 رنز بناسکے ۔ نویں وکٹ 135 رنز پر گری اور حارث رؤف ایک رن بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

یوں پاکستان کی ٹیم نے 15 اوورز میں 135 رنز بناکر نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز، جیمز نیشم اور مائیکل بریسویل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573699

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں