اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت 97 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں 15 اپریل تک توسیع دی گئی ہے۔
ترجمان ادارہ شماریات محمد سرور گوندل کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چند بڑے شہروں اور صوبہ بلوچستان کے کچھ علاقوں کو ملا کر مردم شماری کامجموعی طور پر صرف 3 فیصد کام جاری ہے۔چیف کمشنر شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر نےصوبوں کی سفارشات کے پیش نظر اور ہر فرد کے شمار کو یقینی بنانے کے لئے چند بڑے شہروں اور بلوچستان کے کچھ علاقوں کے لئے مردم شماری کے کام میں 15 اپریل تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔پنجاب میں 99 فیصد ، سندھ میں98 فیصد، بلوچستان میں 82 فیصد،
آزاد کشمیر اور کے پی میں 100 فیصداور اسلام آباد میں 90 فیصد کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔156 میں 131 ضلعوں میں مردم شماری کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔مجموعی طور پر پاکستان میں 39.65 ملین گھرانوں میں سے 38.54 ملین گھرانوں کے افراد کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔بلوچستان میں 3.61 ملین میں سے 2.94 ملین ، اسلام آباد میں 0.38 ملین میں سے 0.35 ملین،کے-پی میں5.74 ملین میں سے 5.67 ملین، پنجاب میں19.21 ملین میں سے 19.08 ملین ،سندھ میں 9.76 ملین میں سے 9.56 ملین گھرانوں کے افراد کا ڈیٹا حاصل کیا جاچکا ہے ۔