پاکستان کی چائنہ اور کو ویکس سے خریدی گئی 10 لاکھ ویکسینز پاکستان پہنچ گئیں، این سی او سی

47
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا اجلاس، ملک میں بیماری کی موجودہ صورتحال اور متعلقہ این پی آئیز کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):پاکستان میں مختلف ویکسینز جن میں سائنو فارم ، سینووک اور کینسائنو کی 1کروڑ 1 لاکھ 90 ہزار خوراکیں پہنچ چکی ہیں۔ اسلام آباد میں کوویکس پروگرام کے تحت ہفتہ کو ایسٹرا زینیکا کی 12 لاکھ 30 ہزار خوراکیں موصول ہوئیں۔سائنو ویک کی 10 لاکھ خوراکیں 9 مئی کو پاکستان پہنچیں گی جبکہ 10 لاکھ مزید خوراکیں 13 سے 15 مئی تک پہنچ جائیں گی اور مزید 15لاکھ خوراکیں مئی کے آخر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ این سی او سی نے تمام پاکستانی شہریوں خصوصاً 60 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو ترغیب دی کہ وہ خصوصی طور پر خود کو ویکسین لگوائیں تا کہ اس وبا سے خود کو بچا سکیں کیونکہ اس وبا کی وجہ سے سب خطرے سے دوچار ہیں۔