پاکستان کی کابل میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

56
Foreign Office Spokesman
Foreign Office Spokesman

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مسجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ دفترخارجہ کے ترجمان نے جمعہ کو ایک بیان میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے چیلنج کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے افغان بھائیوں کی حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔