اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):پاکستان نے افغانستان کے دارلحکومت کابل میں سردار محمد داؤد خان ہسپتال کے قریب دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ جانیں ضائع ہوئیں۔
منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کابل میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان خاندانوں کے دکھ اور تکلیف میں برابر کے شریک ہیں جنہوں نے ان دہشت گرد حملوں میں میں اپنے پیاروں کو کھو دیاہے۔
پاکستان نے حملوں میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔