اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):پاکستان کامن ویلتھ ڈے کے حوالے سے برطانوی دارالحکومت لندن میں کامن ویلتھ کمیونٹی کی تقریبات میں شرکت کررہا ہے۔ پیر کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت حنا ربانی کھر لندن میں پرچم کشائی، پھولوں کی چادر چڑھانے اور کامن ویلتھ ڈے سروس کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔ 2023 کامن ویلتھ چارٹر پر دستخط کی 10 ویں سالگرہ ہے۔ پاکستان نے کامن ویلتھ ڈے 2023 کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔