پاکستان کی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی12 ویں برسی منائی گئی

153
پاکستان کی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی12 ویں برسی منائی گئی

لاہور۔14جنوری (اے پی پی):پاکستان کی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی12 ویں برسی 14جنوری بروز اتوار کومنائی گئی،ارفع کریم رندھاوا2 فروری 1995ء کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں،

انہوں نے کم عمری میں ہی سافٹ ویئر سرٹیفیکیٹ حاصل کر کے عالمی شہرت حاصل کی،ارفع کریم نے محض9 برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا د یا

،ارفع کریم رندھاوا کو دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بل گیٹس نے ذاتی مہمان بنا کر امریکا آنے کی دعوت دی اور مائیکرو سافٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کروایا،ارفع کریم رندھاوا اس وقت دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بن چکی تھیں،

انھیں کم عمری میں ہی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا،ارفع کریم کو 22 دسمبر 2011ء کو مرگی کا دورہ پڑا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں وہ کومے کی حالت میں رہیں اور14 جنوری 2012ء کو انتقال کر گئیں۔