اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس اور کارپوریٹ شعبہ نے جاری مالی سال کے دوران نمایاں پیشرفت کی ہے۔ پیر کو جاری قومی اقتصادی سروے 2024-25ء کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 50.2 فیصد کی شرح سے نمو ریکارڈ کی گئی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 38.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا اور اس کا حجم بڑھ کر 14374 ارب روپے ہو گیا۔ 31 مارچ تک پاکستان سٹاک ایکچینج میں فہرستی کمپنیوں کی تعداد 527 ریکارڈ کی گئی، اس مدت میں 6 نئی کمپنیاں سٹاک ایکسچینج میں شامل ہوئیں۔