پاکستان کےخصوصی کھلاڑیوں کے لیے میری نیک خواہشات ہیں، وزیر اعظم محمد شہباز شریف

165
شہباز شریف

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کےخصوصی کھلاڑیوں کے لیے میری نیک خواہشات ہیں جو سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز 2023 میں حصہ لینے کے لیے جرمنی میں ہیں۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مرد اور خواتین کھلاڑی پر مشتمل 87 رکنی دستہ پاکستان کی عالمی ایونٹ میں بھرپور نمائندگی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ 11 گیمز کی تیاری کے دوران ان کی محنت کا پھل حاصل کیا جائے۔

مجھے یقین ہے کہ ہمارے خصوصی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور عزم کے ذریعے مادر وطن کا نام روشن کرنے کے لیے اس بڑے موقع کو استعمال کریں گے۔پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔