پاکستان کے اسجد اقبال نے آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا

پاکستان کے اسجد اقبال نے آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا

180
Asjad Iqbal

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے اسجد اقبال نے آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا ۔بدھ کو پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منگولیا کے شہر اولانبتار میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں بھارت کے کمال چاولہ نے پاکستان کے اسجد اقبال کو 2-6 سے ہرا دیا۔ان کی جیت کا سکور(13-47، 18-47، 71(71)-0، 41-07، 64(40)-0، 43-0، 33-20، 36-29)رہا۔واضح رہے کہ پاکستان کے اسجد اقبال نے آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ اور منگولیا سنوکر ورلڈ کپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔