23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کے اعلیٰ سطحی جوڈیشل وفد کا ترکی کا دورہ، ترکی کے...

پاکستان کے اعلیٰ سطحی جوڈیشل وفد کا ترکی کا دورہ، ترکی کے اعلیٰ حکام اور اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کیں

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی جوڈیشل وفد جو ترکی کے دورے پر ہے ، نے ترکی کے اعلیٰ حکام اور اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کیں۔ وفد میں شریعت اکیڈمی آف انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے 58 ویں شریعت کورس کے فیکلٹی ممبر، 12 شرکائ، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور کے ڈائریکٹر جنرل اور 2 فیکلٹی ممبر شامل ہیں۔ دورے کا مقصد انصاف کی فراہمی کے سلسلے میں ترکی کے تجربے سے استفادہ کرنا اور دونوں ممالک کے عدالتی نظام کے تجربات پر تبادلہ خیال ہے جس سے جوڈیشل ٹریننگ کے شعبہ میں باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔ انقرہ میں قیام کے دوران وفد کو جسٹس اکیڈمی میں ترک جوڈیشل نظام کے متعلق آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں وفد نے کورٹ آف سی سیشن اور وزارت انصاف کا دورہ کیا۔ ترک جسٹس اکیڈمی کے صدر نے وفد کے ساتھ جامع امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=50706

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں