لاہور۔23فروری (اے پی پی):جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہی سے قاری نعمان مختار لکھوی اور مولانا عامر مختار لکھوی کی قیادت میں 25 رکنی وفد نے اتوار کو جمعیت کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی ،سیاسی اورغزہ کی موجودہ صورتحال اور تنظیمی معاملات زیر بحث آئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہاکہ پاکستان کے امن دشمن عناصر کے خلاف بھرپور آپریشن کرکے انکا خاتمہ کیا جائے،ملکی امن اور استحکام کیلئے ہر پاکستانی کو کردار ادا کرنا چاہیے،دہشت گردوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔
انہوں نے کہاکہ علما فرقہ ورایت کی بجائے قرآن وحدیث کی روشنی میں لوگوں کی اصلاح کریں تاکہ وہ بہترین مسلمان بن کر معاشرے کی اصلاح کرسکیں۔اس موقع پر لاہور،اوکاڑہ سے لکھوی خاندان کے25 رکنی وفد کی جمعیت میں شمولیت پرعلامہ ہشام الہی ظہیرنے انہیں خوش آمدید کہا۔علامہ ہشام الہی ظہیر نے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں قاری محمود الحسن، قاری شاکر محمود سمیت لکھوی خاندان کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565111