پاکستان کے اوپنر بیٹر فخر زمان ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے ایشین کرکٹر بن گئے ، نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان کا شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ

226
پاکستان کے اوپنر بیٹر فخر زمان ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے ایشین کرکٹر بن گئے ، نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان کا شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ

راولپنڈی۔30اپریل (اے پی پی):پاکستان کے اوپنر بیٹر فخر زمان ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے ایشین کرکٹر بن گئے ، نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 180 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

، فخر زمان 98 رنز پر پہنچے تو کیریئر میں ان کے 3 ہزار رنز بھی مکمل ہو گئے ، انہوں نے 67 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا ، اس طرح وہ تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستانی اور ایشین بیٹر بن گئے ہیں ،

اس سے قبل یہ ریکارڈ بابر اعظم کے پاس تھا ، انہوں نے 68 اننگز میں یہ ہندسہ عبور کیا تھا، تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کے پاس ہے ، اُنہوں نے یہ سنگ میل 57 اننگز میں حاصل کیا تھا ، ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ نے بھی اپنے 3 ہزار رنز 67 اننگز میں پورے کئے تھے ۔