پاکستان کے ایوان بالا اورکمبوڈیا کی سینیٹ کے مابین باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

119
APP52-15 ISLAMABAD: November 15 - Secretary Senate, Amjed Pervez and Secretary General of Senate of Cambodia shaking hands after signing Memorandum of Understanding (MoU) between Senate Secretariats of the both countries at Parliament House. APP

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) پاکستان کے ایوان بالا اور کمبوڈیا کی سینیٹ کے مابین باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں جس کا مقصد دونوں ملکوں کی سینیٹ کے سیکرٹریٹس کے مابین تعاون کو فروغ دینے کےلئے لائحہ عمل تیار کرنے اور باہمی روابط کو استحکام دینے کے حوالے سے تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔اس سمجھوتے کے تحت پارلیمانی سطح پر انتظامی شعبوں کے مابین وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے کے علاوہ افراد ی قوت کے استعداد کار میں اضافے کےلئے ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے مستفید ہونے کےلئے راہیں ہموار ہوں گی۔ سمجھوتہ پر منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅ س میں دستخط کئے گئے۔ سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک اور کمبوڈیا کی سینیٹ کے سیکرٹری جنرل اوم سارتھ نے معاہدے پر دستخط کئے۔ دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ پارلیمانی امور میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی اشد ضرورت ہے اور پارلیمانی ،حکومتی اور عوامی سطح پر دو طرفہ روابط اور دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے۔یاد رہے کہ کمبوڈیا کا چھ رکنی وفد کمبوڈین سینیٹ کے سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہیں جس کی دعوت سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے دی تھی۔