28.2 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کے تمام ائیرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں، قومی فضائی حدود...

پاکستان کے تمام ائیرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں، قومی فضائی حدود شہری ہوابازی کے لیے دستیاب اور محفوظ ہیں، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی

- Advertisement -

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):پاکستان کے تمام ائیرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں۔ بدھ کو پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی فضائی حدود شہری ہوابازی کے لیے دستیاب اور محفوظ ہیں،

پاکستان نے بھارت کے غیرذمہ دارانہ اقدامات کے باعث شہری ہوا بازی کو لاحق ہونے والے سنگین خطرات سے بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم کو آگاہ کردیا ہے۔ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق قومی فضائی حدود کے محفوظ اور موثر انتظام سے مقامی اور بین الاقوامی کمرشل فلائٹس کی پر امن اور مسلسل روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593963

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں