پاکستان کے حمزہ سعید نے ورلڈ تائیکوانڈو اوکٹاگون ڈائمنڈ گیمز میں برائونز میڈل جیت لیا

165
حمزہ سعید

کراچی۔ 22 اگست (اے پی پی):پاکستان کے حمزہ سعید نے ورلڈ تائیکوانڈو اوکٹاگون ڈائمنڈ گیمز میں برائونز میڈل جیت لیا۔ منگل کو یہاں موصولہ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے حمزہ سعید نے کوریا کے شہرچینچیون میں جاری ورلڈ تائیکوانڈو اوکٹاگون ڈائمنڈ گیمز 2023ء میں برائونز میڈل جیت لیا۔

ایونٹ کے سیمی فائنل میں کوریا کے ریانگ وو لی نے حمزہ سعید کے خلاف2-0 سے کامیابی حاصل کی۔ قبل ازیں ایونٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں حمزہ سعید نے افغانستان کے محمد اشرف کو 2-1 سے شکست دی۔ دریں اثنا ورلڈ تائیکوانڈو بیچ چیمپئین شپ جی ٹو کے پومزے ایونٹ میں پاکستان کے اقدس اللہ قدیر اور نائلہ نے برائونز میڈل اپنے نام کئے۔