
اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ 28 مئی ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے پاکستانی عوام کے غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یوم تکبیر کے موقع پر اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آج پوری قوم 1998 میں پاکستان کی جانب سے کیے گئے جوہری تجربات کے دن کی سلور جوبلی منا رہی ہے، آئیے ہم سب ان افراد کی اہم خدمات کا احترام کریں اور ان کا اعتراف کریں، جنہوں نے اس تاریخی سنگ میل کو حاصل کرنے اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔