33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کے دوسرے گورنر جنرل ووزیر اعظم خواجہ ناظم الدین کی55ویں برسی...

پاکستان کے دوسرے گورنر جنرل ووزیر اعظم خواجہ ناظم الدین کی55ویں برسی منگل کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کے دوسرے گور نر جنرل و وزیر اعظم اور تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما خواجہ ناظم الدین کی 55ویں برسی منگل کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ، نظریہ پاکستان فائونڈیشن سمیت مختلف سرکاری ، غیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومتوں ، ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی تقریبات ، کانفرنسز ، سیمینارز ، مذاکروں ، مباحثوں وغیرہ کا انعقاد کیا گیا جس سے مختلف سیاسی ، دینی ، مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے دانشوروں اور اہم رہنمائوں نے خطاب کیا۔مذکورہ تقریبات میں خواجہ ناظم الدین کی قومی ، ملکی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں قرآن خوانی کی محافل بھی منعقد کی گئیں اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی نیز وطن عزیز کے استحکام ، نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ، اسلام کی سر بلندی ، آئین کی بالا دستی ، غربت ، بیروز گاری ، بد امنی ، مہنگائی کے خاتمہ ، قومی فلاح ، عوامی خوشحالی، اخوت و یگانگت ، بین المذاہب ہم آہنگی، اتحاد بین المسلمین ، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ یاد رہے کہ خواجہ ناظم الدین کوقائد اعظم محمد علی جناح جو 15اگست 1947سے لیکر 11ستمبر 1948ء تک پاکستان کے پہلے گورنرجنرل رہے کی وفات کے بعد 14ستمبر1948ء سے پاکستان کا دوسرا گورنر جنرل مقرر کیا گیا جو 17اکتوبر 1951ء تک اس عہدہ پر فائز رہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=170823

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں