اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 2020 کے دوران مجموعی طورپر12.96 فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق دسمبر2019 کے اختتام پرپاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 17.930 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 11.336 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 6.593 ارب ڈالرتھا۔جون 2020 کے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 18.886 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.13 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 6.754 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔کیلنڈرسال کے اختتام تک پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 20.254 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا، سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 13.150 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.103 ارب ڈالر ہے۔ یوں ایک سال کے عرصہ میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 2.32 ارب ڈالریا 12.96 فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔